19
سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا آغاز کردیا گیا۔
کراچی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز اور صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے نیا اقدام کیا گیا ہے، جس میں ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کو کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔
میئر کا یہ کہنا تھا کہ 3 ہوٹلوں کو فٹ پاتھ اورعوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر نوٹس جاری کئے، کے ایم سی اپنے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔