30
ٹورانٹو، کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے ملک میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء پر 2 ماہ کے لیے ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اقدام 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہے گا، اور اس دوران ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔
کینیڈا کی حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی دے گی تاکہ ان کی مالی مدد کی جا سکے۔
ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو تعطیلات کے موسم میں ریلیف فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چیک آؤٹ پر قیمتیں کم کرنا حکومت کے بس میں نہیں لیکن اس سے عوام کو راحت ملے گی ان اقدامات سے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی۔