استحکام پاکستان پارٹی کی اہم رہنما مستعفی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ، سیاسی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کا مرکزی عہدہ چھوڑ دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجا، جس میں فردوس عاشق نے لکھا ہے کہ صرف عہدہ چھوڑا ہے پارٹی کے ساتھ وابستہ رہوں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفے میں لکھا کہ عہدے کے بغیر ہی استحکام پاکستان کیلئے متحرک رہوں گی۔

latest urdu news

فردوس عاشق نے اپنے استعفے میں لکھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے تاہم انہیں حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنی ہے اور یہ پارٹی کا عہدہ رکھتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا کہ ویسے بھی مصروفیات کے باعث پارٹی میں میری کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کل ایک گھریلو خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے دوست ملک پر حملہ کیا، درحقیقت اس نے پاکستان کے محسن ملک پر حملہ کیا۔

کچھی کینال کی بحالی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھی کینال کی بحالی میرے لیےخوشی کا دن ہے، مجھے خوشی ہے سابق وزیراعظم نوازشریف دور میں اس منصوبے کا آغاز ہوا، کچھی کینال کے پانی سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی۔

News Alert Urdu