کچھی کینال منصوبے کے اصل ہیرو نواز شریف ہیں، وزیراعظم پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونسہ شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھی کینال منصوبے کے اصل ہیرو نوازشریف ہیں۔

کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مشرف دورمیں کچھی کینال منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا، مشرف دور میں غریب قوم کا پیسہ برباد ہوا، سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں اس منصوبے کا آغازہوا۔

latest urdu news

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے اصل محسن نوازشریف ہیں، کچھی کینال کو 2022 کے سیلاب سے بہت نقصان ہوا، کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کریں گے، منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا پنجاب میں کینسر ہسپتال کی تعمیرجاری ہے، پنجاب میں مریم نواز دن رات محنت کررہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت کے ثمرات جلد صوبے کے عوام کو ملیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، کچھی کینال کی بحالی پر بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی کاوشوں سے کچھی کینال کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا۔

News Alert Urdu