سڈنی، دنیا کی بہترین عمارت کا ٹائٹل آسٹریلیا کے سکول نے اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مضافاتی علاقے چیپینڈیل میں قائم ڈارلنگٹن پبلک سکول کی جانب سے خوبصورتی میں تمام فلک بوس عمارتوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں ’ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جہاں 220 خوبصورت اور بلند و بالا عمارتوں میں سے چیپینڈیل کے سکول نے ’ورلڈ بلڈنگ آف 2024 کا ٹائٹل جیتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکول کی یہ عمارت اپنی خوبصورتی کے باعث 2013 میں بھی آکلینڈ آرٹ گیلری توئی او تماکی میں پہلا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی، جسے سڈنی کے آرکیٹیک نے اپنی مہارت سے پرکشش بنایا ہے، اس بلڈنگ کی ایک مخصوص ساؤ ٹوتھ چھت ہے جبکہ اسکول میں بچوں کے کھیلنے کے لیے ایک بڑا باسکٹ بال کورٹ اور ایک کمیونٹی گارڈن بھی ہے۔
ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول 18 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھا جس میں سنگاپور میں بزرگ شہریوں کے لیے بنائے گئے ایک ہاؤسنگ کمپلیکس اور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک چھت پر بنائے گئے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ کی عمارت کے ڈیزائن کو بھی سراہا گیا۔