دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت آپریشن ہوگا، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر سب نے پڑھ لیا ہے،عدالت کے حکم میں واضح لکھا ہے، وفاقی دارالحکومت میں کسی کو جلسے، جلوس، مارچ اور دھرنے کی اجازت نہیں، ہم ہائی کورٹ کے آرڈر پر عملدرآمد کریں گے، کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بغیر جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج شام وزیراعظم جس طرح گائیڈ کریں گے بالکل اسی طرح کریں گے، اگر یہ دھرنے کیلئے آنے کی کوشش کریں گے تو بہت مشکل ہوجائے گی، نقصان کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو آرڈر کی خلاف ورزی کر کے دھاوا بولنے کیلئے آرہے ہیں، میرا اڈیالہ سے کوئی رابطہ نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں خود کہتا ہوں موبائل سروس، دکانیں اور نہ سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، پاراچنار میں جو کل ہوا، اس سے زیادہ افسوسناک واقعہ نہیں ہوسکتا، پختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری وہاں کی حکومت کی ہے، خیبرپختونخوا حکومت خود ہم پر دھاوا بولنے آرہی ہے، ایک طرف جنازے اٹھائے جارہے ہیں، دوسری طرف دھاوا بولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک جانب 40 سے زائد جنازے اٹھ رہے ہیں، دوسری جانب دیکھ لیں کیا ہورہا ہے، اتنے بڑے واقعے کے بعد ان کو خود سوچنا چاہیے کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔

News Alert Urdu