لبنان، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 1 اسرائیلی ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان، مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 1 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان سے 10 راکٹ فائر کیے گئے جس میں سے کچھ لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی شہر نہاریہ کے علاقے معالوت میں گرے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ہلاک 27 سالہ شہری برین دیرکتور کی لاش ایک گراؤنڈ سے ملی۔

حزب اللہ کے حملے میں یہ نہاریہ میں گزشتہ 1 ماہ کے اندر ہونیوالی چوتھی اور اکتوبر 2023 سے شروع ہونیوالی جنگ میں 48 ویں شہری کی ہلاکت ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر حزب اللہ کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کی ویڈیوز زیر گردش ہیں جس میں سے کم از کم 3 میزائلوں کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

News Alert Urdu