سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج سمیت 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں آپریشن کر کے ایک، ضلع آواران میں آپریشن کرکے دو اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن میں1 دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic