میٹرو بس سروس 4 دن کیلئے بند رہے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 دن کیلئے بند رہے گی۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبرسے یکم دسمبر تک بند کی جائے گی۔ راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کی وجہ سے میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دیدیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو اسٹیٹ سخت ایکشن لے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کررہے ہیں اور پختونخوا میں دھرنوں، اسلام آباد پر چڑھائی، ریاست کے خلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں۔

News Alert Urdu