فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں صوبائی حکومت کیخلاف سخت ایکشن کا مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دیدیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو اسٹیٹ سخت ایکشن لے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کررہے ہیں اور پختونخوا میں دھرنوں، اسلام آباد پر چڑھائی، ریاست کے خلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں۔

latest urdu news

گورنر پختونخوا نے کہا کہ اپنا صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے احتجاج کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے 23 نومبر سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic