بیلا روس کے صدر 25 تا 27 نومبر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اسلام آباد، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیلا روس کے صدرالیگزینڈر لوکا شینکو 25 تا 27 نومبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیلا روس کے صدر پاکستان کا دورہ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
دورہ کے موقع پر صدر لوکا شینکو وزیراعظم پاکستان سے تفصیلی بات چیت کریں گے، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اس موقع پر کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے، بیلا روسی صدر کا دورہ بڑھتی ہوئی دوطرفہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع اور سینئر ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات بتادیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجودوزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور خاموش رہے۔