اسلام آباد، وزیر دفاع اور سینئر ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات بتادیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور خاموش رہے۔
علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر پنجاب اور اسلام آباد پر حملہ آور ہو رہی ہے، اس صورت حال میں تحریک انصاف کو ریلیف دینے کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مجموعی طور پر باقی صوبوں سے بہتر حالات ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کی، جس دوران شرکا نے وزیراعلیٰ کو سپر سی ایم کا خطاب دیا اور کہا کہ پنجاب میں آکر لگا اندھیرے سے روشنی میں آگئے ہیں۔