ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم سے ایف بی آر افسر اعجاز حسین کی جانب سے ملاقات کی گئی، اعجاز حسین نے ٹیکس فراڈ کی بروقت نشاندہی کی تھی، شہبازشریف کی جانب سے ان کی فرض شناسی کی پذیرائی کی گئی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اعجاز حسین کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، اطمینان بخش امر ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو سزا دلوائی جائے گی، ٹیکس پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف قانون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔