الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما کو ڈی سیٹ کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا گیا۔

عادل بازئی کی نااہلی کے حوالے سے ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، این اے 262 ون کی نشست خالی قرار دیدی گئی۔عادل بازئی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے، عادل خان بازئی کی نشست خالی دینے کی درخواست دی گئی تھی۔

latest urdu news

عادل بازئی کی نااہلی ریفرنس نوازشریف کی جانب سے اسپیکر کو بھجوایا گیا تھا،عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی آئینی بنچ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی گئی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رہائی کے بجائے عمران خان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی امید نہ رکھیں بلکہ رہائی کے بجائے ان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

News Alert Urdu