پب جی گیم نے 2 دلوں کو ملادیا، امریکی لڑکی نے چترالی لڑکے سے شادی کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور گیم پب جی کھیلنے کے دوران امریکی لڑکی کو پاکستانی لڑکے سے شدید محبت ہوگئی، دھیرے دھیرے یہ محبت شادی میں بدل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ فلورز سارہ اور چترال کے 23 سالہ شہاد حسین 3 سال پہلے پب جی گیم پر ملے تھے اور آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی جو وقت کے ساتھ ساتھ پیار میں بدل گئی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہاد حسین کا تعلق چترال کے علاقے مروئی سے ہے جبکہ فلورز سارہ اپنی والدہ کے ساتھ رواں ہفتے ہی لوئر دیر پہنچی تھیں جہاں ایک نجی ہوٹل میں فلورز سارہ اور شہاد حسین کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلورز سارہ اور شہاد حسین کی شادی روایتی انداز میں طے پائی جس میں دُلہن کو بھی روایتی انداز سے تیار کیا گیا، فلورز اور شہاد کی شادی میں ان کے گاؤں سمیت دور دراز علاقوں سے آئے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

نکاح شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کی جانب سے پڑھایا گیا، جنہوں نے بتایا کہ ’امریکی لڑکی کی رضا مندی اور ان کی والدہ کی موجودگی میں نکاح پڑھایا گیا، لڑکی کا نام سارہ تھا جو کہ اسلامی نام ہے، اس لیے تبدیل نہیں کیا گیا۔

News Alert Urdu