مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 11 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد کو موت کی ابدی نیند سلادیا گیا۔

پشاور، خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانیوالی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 3 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی حکام کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

دوسری جانب بنوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران 12 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، دہشتگردوں کے ساتھ ہونیوالے فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ خوارج کے خود کش حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

News Alert Urdu