واشگٹن: بم طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنیوالے شدید طوفان بم سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ شدید طوفان کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد گھر تباہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے طوفان کی وجہ سے ہمسائے ملک کینیڈا کو بھی بجلی کی فراہمی میں خلل اور بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفان کے باعث اسٹیٹ واشنگٹن میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

حکام کا کہنا ہے کہ بم طوفان میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اکھڑ گئے اور بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

شدید موسم کے باعث مغربی واشنگٹن کے اسکولوں میں بھی تدریسی عمل متاثر ہوا اور بہت سے اسکولوں نے کلاسیں منسوخ یا ملتوی کر دیں۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، جنوب مغربی اوریگون اور شمالی کیلیفورنیا میں 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔

News Alert Urdu