18
اسلام آباد، سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی آئینی بنچ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی گئی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔
درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
دوسری جانب، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ۔
کامران ٹیسوری برطانیہ اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، دورے میں گورنر سندھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ برطانیہ میں گورنر آئی ٹی انیشییٹو کے حوالے سے اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے۔