17
واشنگٹن، امریکی سینیٹ کی جانب سے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کردیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے کے حوالے سے 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔
امریکی سینیٹ میں ٹینک کے گولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے اور مارٹر گولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مسترد کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی جانب سے اسرائیل کو اسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کا بل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے حوالے سے قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا گیا تھا۔