رہائی کے بجائے عمران خان کی مشکلات مزید بڑھیں گی، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رہائی کے بجائے عمران خان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی امید نہ رکھیں بلکہ رہائی کے بجائے ان کی مشکلات مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان سے ملنے جانے والے کمپرومائزڈ ہیں، بس پرفارمنس دے رہے ہیں، اگر پرفارمنس پوری نہ ہوئی تووہ جیل جاسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف نے معنی خیز بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور تشدد کا فرق جانتا ہوں آرمی چیف کی یہ بات پنچ لائن ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیلیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے کھل رہی ہیں اور وہ آجارہے ہیں۔

دوسری جانب سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ معاملات پر مل کر چل سکتے ہیں یہ ممکن نہیں کہ حکومت کیساتھ بھی اپوزیشن کریں اور اپوزیشن کے اندر بھی اپوزیشن کریں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کی حکومت سے ناراضگی پر کہا گیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے لیکن پیپلزپارٹی حکومت کا سہارا ہے اس لیے ناراضگی کے مرحلے آتے رہیں گے، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کی باتوں میں۔

News Alert Urdu