وی پی این کے بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ ہمارے وی پی این کے استعمال سے متعلق بیان میں ٹائپنگ کی غلطی سے غلط فہمی ہوئی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے حالیہ بیان میں وی پی این کے استعمال کے حوالے سے جاری ہونے والے فتویٰ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وی پی این کو کسی غیر شرعی یا ناجائز چیز کے طور پر پیش نہیں کیا گیا، بلکہ ان کے جاری کردہ بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی تھی جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی۔

latest urdu news

ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے بیان میں ‘نہیں’ نہ لکھنے کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال پر ہونے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا خیالات اور اظہار رائے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا کو توہین مذہب، توہین رسالت، توہین صحابہ و اہلبیت اور فرقہ واریت جیسے منفی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال اگر انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ترویج کے لیے کیا جائے تو وہ غیر شرعی ہوگا، اور اس کیلئے اسلامی قوانین کے مطابق سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

News Alert Urdu