کوشش کریں گے آئندہ سال بھارتی ٹیم پاکستان آئے: چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی طرح بھارتی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی، کوشش کریں گے کہ آئندہ سال بھارتی ٹیم پاکستان آئے۔

بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور میں انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
بندیشہ رائل بیلجیم اور رائل کنگ یو ایس اے کبڈی کلبوں کے مابین کبڈی میچ کھیلا گیا جو بندیشہ رائل بیلجیم کبڈی کلب نے جیت لیا۔

latest urdu news

صوبائی وزیر نے انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر کبڈی فیڈریشن کو مبارکباد دی، انہوں نے کبڈی میچ جیتنے والی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔

اس موقع پر چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک نے امن، پیار اور انسانیت کا درس دیا، انکی قائم کردہ اقدار سکھ برادری سمیت دیگر لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

کرتار پور میں پہلی بار کبڈی کا فیسٹیول ہوا ہے آئندہ ہر سال یہاں کبڈی کا ٹورنامنٹ کرایا جائے گا، گراؤنڈ کو بھی بہتر کیا جائے گا کوشش کی تھی کہ بھارت کی ٹیم فیسٹیول میں شرکت کرے لیکن کرکٹ کی طرح بھارتی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ کھیل تعلقات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور 6 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ رنر آپ ٹیم کو 4 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

News Alert Urdu