سموگ کی شدت میں کمی، پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کی شدت میں کمی آتے ہی لاہور سمیت صوبے میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں فزیکل کلاسز کیساتھ تدریسی عمل بھی بحال ہوگیا ہے۔

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد 19 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔ صوبے بھر میں فزیکل کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ اسکول کے اوقات صبح پونے 9 بجے کے بعد شروع ہوں گے۔

latest urdu news

حفاظتی اقدامات

  • تمام بیرونی کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
  • ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول چھٹی کا وقت مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
  • فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات رات 10 بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس کی اوسط شرح 288 اور امریکن قونصلیٹ کے علاقے میں یہ سطح 507 تک جا پہنچی ہے۔ اسموگ کی وجہ سے 60 ہزار سے زائد مریض اسپتالوں میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔

حکومتی اقدامات اور فیصلے

حکومت پنجاب نے بارشوں کے بعد فضائی آلودگی میں کمی کے پیش نظر لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام اضلاع میں اسکول کھولنے کی اجازت دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، آلودگی کے شدید اثرات کے باعث 18 اضلاع میں 7 سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے، لیکن معمولی بہتری کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ اقدامات سموگ کی صورتحال سے نمٹنے اور تعلیمی عمل کو بحال رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

News Alert Urdu