پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پانی کا بلبلہ ہے، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پانی کا بلبلہ ہے، 24 نومبر کو کسی کی کوئی رہائی نہیں ہو رہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا پرانا ورکر رہ چکا ہوں، کچھ لوگ جیلوں میں بند رہنے والوں کے نام پر پیسہ بناتے ہیں، کوئی لیڈر مقبول ہو جائے تو اس کے قریبی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔

latest urdu news

عمران خان کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں، چاہتا ہوں عمران خان کی قید کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو پھر احتجاج کی کال دی ہے، پاکستان میں دہشتگردی چل رہی ہے، کوئٹہ میں دہشتگردی کا اتنا بڑا سانحہ ہوا، یہ مل کر لوگوں کے بچوں کو مروانے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں، کچھ عناصر پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

ہر ماہ احتجاجی کال کی تاریخ تبدیل ہوتی رہتی ہے، عمران خان کو بچانے کیلئے اب ان کے پاس کوئی نہیں بچا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حمایت میں اب امریکی ارکان کانگریس آگئے، امریکی ارکان کانگریس نے خط میں لکھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کانگریس کے خط سے لگ رہا ہے اب پاکستان میں مداخلت ہورہی ہے۔

یہ ساری ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کیلئے ہورہی ہے، کشمیر اور فلسطین میں ان لوگوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظر نہیں آرہی ہیں۔

News Alert Urdu