24 نومبر کا احتجاج: وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزارت داخلہ کی جانب سے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی اور وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں سرکاری اور اہم عمارتوں کی بھی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا، احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شامل شرپسند افراد کی سم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔

News Alert Urdu