مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈ کی منظوری دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملکی تاریخ کے پہلے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈ کی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریضوں کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈائیلیسز کے مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے پی آئی سی ٹو کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے اور نواز شریف کینسر اسپتال میں ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور میڈیسن لائی جائیں، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینر تعینات کیے جائیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

News Alert Urdu