سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر سخت علیل، بیٹے کی حکومت سے مدد کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت ناساز ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر کی جانب سے پی سی بی اور اعلی حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی گئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کے صاحبزادے نعمان نذیر کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے سینے میں انفیکشن اور پیٹ میں پانی جمع ہوگیا ہے، وہ خود بھی ان کے علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت بھی علاج کے لیے اقدامات کریں۔

latest urdu news

نعمان نذیر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے اس لیے اب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور حکومت اس متعلق تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

سابق آل راؤنڈر گزشتہ 3،4 سال سے اپناعلاج خود کروا رہا ہے، بیٹے کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے علاج معالجے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، نذیر جونیئر نے 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔

News Alert Urdu

Free website traffic