سیاسی جماعت کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، حکومت نے تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج اور ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکار مانگ لیے، جب کہ پولیس حکام نے اینٹی رائٹس کٹس بھی طلب کرلی ہیں۔

شہر اقتدار میں 2 مہینوں کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی، جس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے تمام عوامی اجتماعات، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔

اہم حکومتی شخصیت اور تحریک انصاف کا ہائی لیول رابطہ، مذاکرات کامیاب ہوئے تو 24 نومبر کا احتجاج ملتوی ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 10 ہزار کارکن پہلے ہی اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عمران خان کو جیل سے نکالنے کا تہیہ کیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کرنا ہوگا جب کہ مطالبات کی منظوری تک واپس نہ جانے کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

News Alert Urdu