پنجاب بھر میں درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیئے گئے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 4 روز میں پنجاب بھر میں درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیئے گئے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب میں اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن جاری ہے اور پنجاب میں آلودگی کی وجہ بننے والے درجنوں بھٹے مسمار کیے گئے۔

latest urdu news

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس مسمار کیے گئے ہیں اور 4 دن میں پنجاب بھر میں درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیئے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 15 سے 17 نومبر تک مزید 17 بھٹے گرائے گئے جبکہ ملتان میں 14 اور لیہ میں 8 بھٹے گرائے گئے۔

15 نومبر کو صوبائی دارالحکومت اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس مسمار کیے گئے اور 16 ، 17 نومبر کو 16 صنعتی یونٹس گرائے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور قصور میں کارروائیاں کی گئیں جبکہ آلودگی پھیلانے پر 51 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا اور فیروز والا میں اسٹیل مل بھی سیل کر دی گئی۔

لاہور میں 30 یونٹس سیل اور 5 صنعتی یونٹس گرائے جا چکے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور میں آلودگی کا سبب بننے پر یونٹس کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر بھی کارروائی جاری ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic