رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر و میڈیکل لیب کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
گجرات، رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر و میڈیکل لیب کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مہمان اعزاز میاں محمد خورشید احمد، اور امتیاز کوثر نے سنگ بنیاد رکھا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے میعاری صحت ویژن کے مطابق نجی ادارے بھی عوامی فلاح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ تقریب میں میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد، فیاض احمد، اخلاق شفیع، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، شیخ ابرار سعید، سماجی کارکن خادم علی خادم، انجینئر قمر الزماں، چوہدری توصیف عبداللہ، میاں شہزاد احمد، اور محمد جاوید بھٹہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران خصوصی دعائے خیر کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر و میڈیکل لیب کا قیام علاقے کے غریب اور نادار افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس مرکز میں تمام طبی ٹیسٹوں کی سہولت غریب مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ گجرات کے مخیر حضرات اور کاروباری افراد کے تعاون سے اس سینٹر کا انتظام چلایا جائے گا، اور یہاں جدید میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو صحت کی بہترین خدمات میسر آ سکیں۔