تنازعات کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ضروری ہیں، وزیر دفاع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ضروری ہیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔

کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاعی صنعت اپنی بہترین مصنوعات کے باعث دنیا میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

latest urdu news

دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور بامعنی مذاکرات موجودہ اختلافات کے حل کے لیے ضروری ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، مسائل سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کو مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں معیشت مثبت اعشاریوں کی طرف گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter