غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف والا، بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جس کا شوہر بیرونِ ملک مقیم ہے۔ پولیس کی جانب سے لاش قبضے میں لے کرمقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔

دوسری جانب زہرا قتل کیس میں تفیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا، مقدمے میں مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی ہے، مزید گرفتار ہونیوالے ملزمان میں ملزمہ صغریٰ کی دوسری بیٹی صبا اور اسکا بیٹا قاسم وزیرآباد سے رشتے دار اذان علی اور گاؤں کا رہائشی شبیر کو بھی پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کیمطابق پچھلے 13 سالوں میں غیرت کے نام پر سب سے  365 زیادہ قتل فیصل آباد میں ہوئے۔

اسی طرح 13 سالوں کے دوران 2015 میں فیصل آباد میں غیرت کے نام پر سب سے زیادہ قتل ہوئے، 2015 میں فیصل آباد میں 44 واقعات سامنے آئے، جو ایک سال کے دوران کسی بھی شہر میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے سب سے زیادہ واقعات ہیں۔

News Alert Urdu

Free website traffic