پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج نند بھاوج کی اندرونی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائے گا، حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑے گا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جو فیصلے کر رہی ہیں، تحریک کی کامیابی ناممکن ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے تو 20 ہزار لوگ لانے کیلئے بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔

ایک اور بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے دانت دکھانے کے اور ہیں جبکہ کھانے کے اور ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں پاکستان کو نقصان پہنچانے نہیں دیا جائے گا، معافی گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کا احتجاج جس کو یہ آخری کال کہتے ہیں، یہ ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

News Alert Urdu