تحریک انصاف کے احتجاج میں نفرت نظر آرہی ہے، شازیہ مری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، تحریک انصاف کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ دائرے کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کرکے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے، یہ ملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سنجیدہ لوگ سامنے آئیں، تحریک انصاف غلط کر رہی ہے اور حکومت انہیں انگیج نہیں کر رہی تو وہ بھی غلط کر رہی ہے، تحریک انصاف کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنے رویے میں لچک دکھانی چاہیے۔

دوسری جانب سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا حسن نواز کے دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں۔

اپنے ردعمل میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ دیوالیہ آپ آج ہو رہے ہیں اور وہ بھی برطانیہ میں تو اس میں بھٹو دور کہاں سے بیچ میں آ گیا؟

News Alert Urdu