زمبابوے کی جانب سے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 15،15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوے جائے گی، گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا T20 میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری T20 میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف آسٹریلیا کی جانب سے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا گیا۔