وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیےعمرہ پالیسی کی تیاری جاری ہے، تجویز کے مطابق عمرہ پر جانے سے پہلے زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے گا۔
بیان حلفی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ٹور آپریٹرز سے بھی عمرہ زائرین کے حوالے سے بیان حلفی لیا جائے گا، بھیک سے روکنے کے لیے گروپ کیساتھ ہی عمرہ کیا جاسکے گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق بھکاری مافیا کے سبب ملکی امیج خراب ہو رہا ہے، واضح رہے سعودی حکومت پہلے ہی پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں رنگینی متوقع ہے، 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں آئین ہے نہ قانون اور نہ ہی انصاف، جن لوگوں نے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کیا ان کے بیٹوں نے وہاں بھی تباہ کیا تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔