شہباز شریف کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت خزانہ کو ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی گئی۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِ صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

latest urdu news

جاری اعلامیہ یہ کہنا تھا کہ اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے، عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد پر آگئی، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگئی ہے، شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

News Alert Urdu