اسلام آباد میں مزید 2 مہینوں کیلئے دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں عوامی اجتماع، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، 5 یا 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
دفعہ 144 میں پابندی کا اطلاق ریڈ زون، تھرڈ ایونیو، مری روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، فورتھ ایونیو، ڈی چوک سمیت شہر کے تمام مقامات پر ہوگا۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔
ڈی آئی خان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں۔
گورنر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، جب تک وہ گورنر ہیں، یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دیں گے۔