مریم نفیس کا بچے پیدا کرنے سے متعلق کمنٹ پر برہمی کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے بچے کے حوالے سے سوال پر سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیاگیا۔

خوبرو اداکارہ اپنی اداکاری کیساتھ ساتھ بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں، مریم نفیس اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

latest urdu news

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں یہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں لاکھوں صارفین ڈھیروں محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں ایک صارف کی جانب سے ان کی اس موج مستی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا گیا کہ” شادی کو اتنے سال ہوگئے، مزید کتنا پیار کرنا ہے، اب بچے بھی پیدا کرلو “

صارف کے طنز پر مریم نفیس کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ”کیوں آپ کیا پیشہ ورانہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ہیں؟ یا آپکو نوکری چاہیے؟“

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم کب سیکھیں گے کہ ذاتیات پر نہ جائیں؟ یہاں ”ہم“ سے مراد پاکستانی ہیں۔

News Alert Urdu