یو ای اے: پاکستانیوں کے جسم فروشی میں ملوث ہونے کے انکشافات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزہ لینے میں مسائل کا سامنا ہے، ویزہ پابندیوں کی وجوہات سامنے آگئیں۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں یو اے ای حکام کی جانب سے ویزوں کی بندش کے حوالے سے پاکستان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

latest urdu news

اماراتی حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا پر عرب عمارات حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال منفی ہے۔

حکام کے مطابق یو اے ای میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی تصدیق جعلی طریقے سے کراتے ہیں، کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیے گئے۔

عماراتی حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکہ دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں کی نسبت زیاد ہے اور یہ تمام ڈیٹا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic