علی امین گنڈا پور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔

ڈی آئی خان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں۔

latest urdu news

گورنر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، جب تک وہ گورنر ہیں، یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دیں گے۔

گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کو سختی سے لیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے چند روز پہلے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دیے جانے کے فتوے کے بعد سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور فتوے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic