لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا اشتہاری گجرات سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنامہ زمانہ اشتہاری ملزم یاسر محمود گرفتار ہوگیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے ایک بڑی کارروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

یاسر محمود کیخلاف 5سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے 2023 میں مقدمات درج کیے تھے، اور اس کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزم نے 5متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کیے، اور گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا براستہ مصر اور دبئی بھجوایا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم یاسر محمود کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے۔

News Alert Urdu

Free website traffic