منڈیر (جنید ڈار)، آزاد کریانہ سٹور پر 6 ڈاکو مع اسلحہ، ڈنڈے اور راڈ ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوگئے، دکاندار محمد آزاد نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی مگر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کاؤنٹر پر پڑے 20 لاکھ روپے چھین لیے۔
مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ اور راڈ کے وار سے محمد آزاد اور دکان پر خریداری کرنے آئے 2 لوگ زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 ساتھی ڈاکو بھی زخمی ہوگئے، اسکے بعد 3 ڈاکو اپنے 3 زخمی ساتھیوں کے ہمراہ ڈنگہ کی جانب فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، 3 ڈاکو راستے میں زخمی ہو کر گر پڑے جبکہ 3 ساتھی ڈاکو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں، دکان کے مالک و خریداروں کو علاج معالجے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا،1 مضروب ڈاکو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے عمران شہزاد کی مدعیت میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، سرکاری ملازم کے فرائض میں رکاوٹ ڈالنے اور غیر قانونی اسلحے کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کرلیا۔