بچے میری ریڈ لائن ہیں، ہر قسم کا تدارک کریں گے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے۔

بچوں پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے یہ پیغام جاری کیا گیا کہ معاشرے میں کچھ بچوں کا بدسلوکی، استحصال اور تشدد کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا کہ ہر قسم کا استحصال بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کرتا ہے، بچوں پر تشدد شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، اسکے تداراک کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت اور بروقت امداد کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کیا گیا، والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقوں سے چھوٹے بچوں کی حفاظت کرنے کیلئے کی اپیل کی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔

News Alert Urdu