38
نیوزی لینڈ، آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ہونیوالے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔
ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں جس کی وجہ سے ریفرنڈم کا مقررہ وقت ایک گھنٹہ تک بڑھایا گیا، خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کی جانب سے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا گیا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ اگلے سال 23 مارچ کو لاس اینجلس میں ہو گا۔