لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں، مداح دیوانے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کا شیئرہونا ہی تھا کہ مداح اداکارہ کو دیکھ کر دل ہار بیٹھے۔

latest urdu news

مذکورہ ویڈیو میں لائبہ خان نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے اور کلائیوں میں سفید چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ گہرا میک اپ اور کھلی زلفیں اور دلکش ادائیں اداکارہ کے حسن میں اضافہ کررہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں لائبہ نے بالی ووڈ کا گانا ”تم ہوئے مہرباں“ لگا رکھا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ گانا کس مہربان کیلئے لگا رہی ہیں؟

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداح دیوانے ہوگئے ہیں، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین، جہاں پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں، وہیں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

News Alert Urdu