حافظ نعیم الرحمان نے امن و امان کے قیام کیلئے گریٹر ڈائیلاگ کو ناگزیر قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے گریٹر ڈائیلاگ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان حالیہ بدامنی کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان میں امن کے قیام کے لیے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے اور معیشت کو بہتر کرنے کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، پوری حکومت ہی فارم 47 اور جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو 70 ہزار جعلی ووٹ ڈلوا کر جتوایا گیا، پیپلزپارٹی کو عوام کی جانب سے مسترد کیا گیا، لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کرتے ہیں اور یہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے نتیجے بدلوا رہے ہیں، بیساکھیوں کے سہارے پر کھڑی پیپلز پارٹی بھی بجھتا ہوا چراغ ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور اب بٹن آف کرنے سے کترارہے ہیں کہ کہیں ان کا اپنا فیوز نہ آف ہوجائے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصلہ کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ تو ہمارے وزیراعلیٰ نے اپنے سر لے لی تھی، کہتے تھے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تربیلا سے بٹن آف کردوں گا، میں انتظار میں ہوں وزیراعلیٰ پختونخوا وہ بٹن کب آف کریں گے۔

News Alert Urdu