41
اسلام آباد، نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر ہو گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس میں شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شریک ہونا تھا۔
تاہم ذرائع کے مطابق آج ہونے والا اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ دسمبر میں پاکستان کی تمام کسان تنظمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہو گا۔