67
لاہور، پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید حکمت عملی تیار کر لی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ سموگ کو کنٹرول کرنے کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیاگیا، حکمت عملی کے مطابق ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کو جدید بنایا جائے گا۔
اسموگ کنٹرول کے منصوبوں کیلئے 5 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی، فوگ کینن اور فیول سیل پوائنٹس کی بھی نگرانی کی جائے گی۔
دستاویز میں یہ کہا گیا ہے کہ ہائی اے کیو آئی علاقوں میں فوگ کینن نصب کی جائیگی، فوگ کینن کی مدد سے فضا کو صاف کرنے میں مدد ملے گی، چھوٹے فوگ پارٹیکلز سے فضا کو صاف کیا جاسکے گا۔
جدید حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ناقص فیول سے بننے والے زہریلے دھویں کو کنٹرول کیا جائے گا، گاڑیوں کے اخراج کی جانچ پڑتال بھی بڑھائی جائے گی۔