بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
نئی دہلی، موسم سرما میں فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست ہے۔ نئی دہلی کی فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 995 ریکارڈ کی گئی جسے انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیدیا گیا ہے۔
خراب فضائی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی حکومت کی جانب سے پرائمری اسکولوں کو اگلے نوٹس تک کلاسز بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کر دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں بھارت میں شدید اسموگ نے تاج محل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دھندلا دیا ہے۔
دوسری جانب سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان نے خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے پاکستان کے ان مینڈ ایریئل ٹیکنالوجی کمپلیکس سے تیار کردہ مختلف اقسام کے خودکش ڈرونز کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔
یہ خودکش ڈرونز عملی طور پر ایک گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں،کم جونگ ان نے جدید دور کی جنگوں میں ڈرونز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد اور بڑے پیمانے پر ڈرونز کی پیداوار کا حکم دیا۔